گال ٹیسٹ, پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 231 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی

گال (مانیٹرنگ ڈیسک)دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم سری لنکا کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 231 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
گال میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کی جانب سے اننگز کا ا?غاز یاسر شاہ اور حسن علی نے کیا، تاہم حسن علی 21 رنز بناکر ا?و¿ٹ ہوئے جبکہ یاسر شاہ نے 26 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے سلمان علی ا?غا نے مزاحمتی اننگز کھیلی اور دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 62 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے، دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابراعظم 16، عبداللہ شفیق 0، امام الحق 32، محمد رضوان، فواد عالم 24، 24 اور محمد نواز 12 رنز بناسکے۔
سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے 5 پربتھ جے سوریا نے 3 جبکہ اسیتھا فرنینڈو اور دھننجایا ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ لی۔ دوسری جانب سری لنکا کو پاکستان پر 147 رنز کی سبقت حاصل ہے۔
دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے پہلی اننگ میں بنائے گئے 378 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی۔ پاکستان ٹیم دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز ہی بناسکی۔
گال میں کھیلے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے اختتام پر یر پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے تھے۔ ا?غا سلمان کے سوا کوئی بلے باز اچھی کارکردگی نہ دکھا سکا۔
ٹیسٹ کے آج دوسرے روز سری لنکا نے 315 رنز اور چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر بیٹنگ شروع کی اور 378 کے مجموعی رنز پر پوری ٹیم آو¿ٹ ہوگئی۔
جواب میں پاکستانی اوپنرز نے عبداللہ شفیق اور امام الحق عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ نہ کرسکے۔ صرف ایک رن کے مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق کوئی رن بنائے بغیر آوٹ ہوگئے۔
ون ڈاو¿ن آنے والے کپتان بابر اعظم 35 کے مجموعی اسکور پر صرف 16 رنز بنا کر ڈریسنگ روم لوٹ آئے۔ کپتان کے آو¿ٹ ہوتے ہی 65 کے مجموعی اسکور پر امام الحق بھی 32 رنز بناکر وکٹ دے بیٹھے۔ مجموعی اسکور میں صرف 23 رنز اضافے کے بعد چوتھے کھلاڑی محمد رضوان وکٹ گنوا بیٹھے۔ انھوں نے 24 رنز بنائے۔
فواد عالم بھی 24 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جب کہ مجموعی اسکور صرف 119 تھا۔ کچھ ہی دیر بعد محمد نواز 14 رنز بناکر 145 کے مجموعی اسکور پر آو¿ٹ ہوگئے۔
دوسرے دن کے اختتام سے کچھ لمحے قبل سیٹ بیٹسمین ا?غا سلمان 62 رنز بنانے کے بعد ا?و?ٹ ہوگئے۔ اس طرح پاکستان کے 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز کے مجموعی اسکور پر دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا۔
گال میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نروشن ڈکویلا 42 اور ڈینوت ویلانگے 6 رنز بناکر کریز پر موجود تھے جبکہ کپتان ڈیموتھ کرونارتنے 40، اوشاڈا فرنینڈو 50، کوشل مینڈس 3 اور اینجلو میتھیوز 42، دنیش چندیمل 80 اور دھننجایا ڈی سلوا 33 رنز بناکر ا?و¿ٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 2 جبکہ نعمان علی، یاسر شاہ اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں سری لنکا کے کپتان ڈیموتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا،ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی پاکستان کو شکست دیکر ا?ئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی پوزیشن مستحکم کریں۔
سری لنکا نے دوسرے میچ میں ایک تبدیلی کی ہے، ا?ستریلیا کے خلاف شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ اسپنر ڈینوت ویلانگے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس ہارنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انجری کے شکار شاہین ا?فریدی کی جگہ نعمان علی جبکہ اظہر علی کی جگہ فواد عالم کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں