کوئٹہ، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار، مقدمہ درج

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ کی کارروائی، بلیک میلنگ، بھتہ گیری اور چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ کو شکایت موصول ہوئی کہ ملزم شکایت کنندہ کی منگیتر کو تصاویر اور وڈیوز کے بہانے بلیک میل کر رہا ہے اور بار بار رقم کا مطالبہ کر رہا ہے۔ سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے کامیاب ریڈ کرتے ہوئے ملزم محمد ارسلان کو گرفتار کرلیا، ملزم بلوچستان پولیس میں کانسٹیبل تعینات ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے زیر استعمال موبائل سے بلیک میلنگ کے پیغامات، شکایت کنندہ اور اس کی منگیتر کی ویڈیوز اور چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق ویڈیوز برآمد ہوئیں۔ ملزم کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں