منڈی آنے والے سستی سبزی کے خریداروں کو مچھلیاں مفت میں مل گئیں

کراچی (انتخاب نیوز)‏کراچی سبزی منڈی میں تھڈو ڈیم کا پانی داخل ہونے سے سبزی کی خریداری کیلیے آئے افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا وہیں کئی لوگوں کو تفریح بھی میسر آئی، ہاتھوں میں تھیلیاں اٹھائے نوجوان بغیر جال اور کنڈے کے مچھلیاں پکڑتے اور تھیلیاں بھرتے رہے، اس موقع پر پلاسٹک کی تھیلیاں فروخت کرنے والوں نے فائدہ اٹھاتے ہوئے 10 روپے میں بیچی جانے والی تھیلی کی قیمت دگنی کردی تھی جبکہ خریدار بھی زیادہ سے زیادہ مچھلیاں جمع کرنے کی خواہش میں وقت ضائع کئے بغیر تھیلیاں ہاتھوں ہاتھ خرید رہے تھے، کئی نوجوانوں نے بوریوں اور کندھے پر رکھے جانے والے رومالوں سے بھی مچھلیاں بھی پکڑیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں