انصاف کا قتل، تین رکنی بینچ کا شکریہ ادا کرنا نہ بھولیں، مریم نواز
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ براہ کرم 3 رکنی بینچ کا بھی شکریہ ادا کرنا نہ بھولیں جنہوں نے آپ کے لیے قانون اور انصاف سے ہٹ کرفیصلہ دیا۔اس سے قبل اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے عدالتی فیصلے کو ’جوڈشل کو‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انصاف کا قتل نامنظور ،حکومت کو سخت مو¿قف اختیار کرنا چاہیے اور ڈٹ جانا چاہیے ،لیڈر ان حالات سے بنتے ہیں جن کا وہ سامنا کرتے ہیں۔یاد رہے کہ عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’کل شام کو ہم اللہ کا شکر ادا کریں گے اور پاکستان کے عوام کے ساتھ اس کامیابی کا جشن منائیں گے جو حقیقی ا?زادی کی ہماری جدوجہد میں ساتھ ساتھ رہے۔‘ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم کرکے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ قرار دیا تھا۔


