دکی میں متعدد ڈی ایس ایل خراب، انٹر نیٹ صارفین کو مشکلات

دکی (انتخاب نیوز) پی ٹی سی ایل حکام کی غفلت غیر حاضری اور لاپرواہی کی وجہ سے گزشتہ دو ہفتے سے متعدد ڈی ایس ایل خراب ہیں صارفین کے مطابق صارفین نے ڈی ایس ایل تیز نیٹ کے لئے لگائے ہیں اور ماہانہ ہزاروں روپے بل بھی ادا کرتے ہیں مگر نیٹ کی سست روی کی وجہ سے اپلوڈنگ اور ڈانلوڈنگ کے لئے صارفین کو گھنٹوں گھٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے پی ٹی سی ایل سپر وائزر اور لائن مین کئی کئی دن تک غیر حاضر رہتے ہیں پی ٹی سی ایل نمبر لائن مین اور سپروائزر کے نمبر پر کوئی کال اٹینڈ کرنے والا موجود نہیں گزشتہ دو ہفتوں سے دو درجن سے زائد صارفین کے ڈی ایس ایل شکایت کرنے کے باجود تاحال خراب ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔شکایت کرنے پر دس دن ہفتے تک کوئی شنوائی نہیں کی جاتی صارفین کے مطابق موبائل سلور نیٹروک کی سست روی کی وجہ سے صارفین نے ڈی ایس ایل نیٹ کے لئے لگوائے ہیں مگر سست روی اور آئے روز لائن کی خرابی کی وجہ سے صارفین کو ذہنی کوفت کا سامنا ہے حکام ٹھس سے مس نہیں ہوریے۔صارفین نے جی ایم بلوچستان اور ایریا منیجر اور ڈپٹی کمشنر دکی عظیم کاکڑ سے سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے اور آئے دن غیر حاضر رہنے والے سپں روئزار اور دیگر لائن مینوں کے خلاف کاروائی کرکے صارفیں ن کء شکایت کا ازالہ کیا جائے بصورت دیگر عدالت سے رجوع کرکے عدالت کا دروازہ کھٹکائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں