اوستہ محمد، بجلی کے کرنٹ سے نوجوان، دوران زچگی دو خواتین جاں بحق

اوستہ محمد (انتخاب نیوز) سلیم کالونی کے رہائشی نو جوان مور خان مستوئی کو بجلی کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی۔ علاوہ ازیں حالیہ سیلاب نے گنداواہ میں تباہی مچا دی زمینی راستہ بند ہونے کی وجہ سے گوٹھ گہیلا لاشاری اور گوٹھ قاضی اسماعیل میں دو خاتون دوران زچگی وفات پاگئیں، راستہ نہ ہونے کی وجہ سے گندا واہ اسپتال نہ لے جاسکے۔ جبکہ گوٹھ قاضی اسماعیل میں مولانا عبدلحکیم لاشاری کی بیوہ کو سانپ نے ڈس لیا، وہ پی ایچ یو گاجان میں ہیں، سانپ کے ڈسنے کا انجکشن نہ ہونے کی وجہ سے زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔ حکومتی دعوے دھرے کے دھرے، کوئی پرسان حال نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں