تیل و گیس کمپنیاں کوہلو میں زمینوں کا معاوضہ دیں، متاثرین

کوہلو (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں دو سال قبل کوہلو کے مختلف علاقوں کا او جی ڈی سی ایل اور ماڑی کمپنی نے سروے کیا، دوران سروے کمپنی کے گاڑیوں نے زمینداروں کے زمینیں روند ڈالے ہزاروں ایکڑ اراضی متاثر ہوئے لیکن تاحال او جی ڈی سی ایل اور ماڑی کمپنی نے کسی قسم کا معاوضہ ادا نہیں کیا لاکھوں کے تعداد درخت بھی متاثر ہوئے اب سننیں میں آرہا ہے کہ کچھ افسران کی ملی بھگت سے زمینداروں کے کمپنسیش کے رقم بھی ہڑپ کر لیے۔اگر ریجنل ڈریکٹر نے نوٹس لے کر متعلقہ افسران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں نہیں لایا تو کمپنیوں کے خلاف پرامن احتجاج شروع کر دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں