نوشکی، طوفانی بارش سے درجنوں مکانات منہدم، متعدد کلیاں زیر آب

نوشکی (نامہ نگار) نوشکی و گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں سے درجنوں رہائشی مکانات منہدم، متعدد کلیوں کا شہر سے زمینی رابطہ منقطع، گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ نوشکی شہر و گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز اور طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جس سے کلی قادر آباد، کلی مینگل، کلی شریف خان اور کلی غریب آباد میں گھر زیر آب آگئے اور درجنوں مکانات اور چار دیواریوں کے منہدم ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں