پی آئی آئی کے 11 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور
اسلام آباد (انتخاب نیوز) تحریکِ انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے اپنے استعفے پیش کردیے۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے 11 پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور کرلیے۔ استعفے دینے والے پی ٹی آئی اراکین میں علی محمد خان، فضل محمد خان، شوکت علی، فخر زمان خان، فرخ حبیب، اعجاز شاہ، جمیل احمد خان، اکرم چیمہ، شیریں مزاری، شاندانہ گلزار اور عبدالشکور شاد شامل ہیں۔ استعفے آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت منظور کیے گئے۔ استعفوں کا نوٹیفکیشن قومی اسمبلی سیکرٹریٹ بھجوا دیے۔
Load/Hide Comments


