شاہراہوں کی تعمیر میں کسی کو کرپشن کرنے نہیں دوں گا،گزین مری
کوہلو (انتخاب نیوز) سابق وزیر داخلہ نواب گزین مری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے علاقوں میں کام چائیے ترقی چائیے شنید میں آرہا ہے کہ کاہان کی ترقی و خوشحالی کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے سبی کاہان، کاہان ڈیرہ بگٹی قومی شاہراہوں کے لیے خطیر رقم مختص کی ہے، افسران اور ٹھیکیداروں کو یہ بات واضح کرتے ہیں کہ کسی کو کمیشن لینے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے ہمیں معیاری کام چائیے کم از کم یہ قومی شاہراہیں دس سال تک چلیں ان شاہراہوں کی باقاعدہ میں خود نگرانی کروں گا کسی کو ایک روپے کا کرپشن کرنے نہیں دوں گا ٹھیکیدار جو بھی ہو ہمیں اس سے غرض نہیں البتہ کام لیں گے اور معیاری کام کرنے کا ٹھیکہ دار پابند ہو گا کرپشن لوٹ مار بہت ہو گیا اب وقت آگیا ہے کہ عوام کے ٹیکسوں کی رقم کو ہر گز ضائع ہونے نہیں ہونے دینا ہے کاہان کو انشا اللہ ایک معیاری اور ماڈل سٹی بنائیں گے۔جلد کوہلو کا دوراہ کروں گا اور اپنے آبائی علاقہ کاہان بھی جائیں گے نکل مکانی کرنے والے بہت سے خاندان بھی دوبارہ کاہان آباد کریں گے ترقیاتی منصوبوں کے شروع ہوتے ہی روزگار کے بھی نئے دروازے کھل جائیں گے کئی سالوں سے اجھڑے شہر کو دوبارہ آباد کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے لیکن اپنوں کی تکلیف کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں یہ چیلنج بھی قبول ہے۔


