کوئٹہ سمیت بیشتر اضلاع میں مطلع آبرآلود مزید بارشوں کا امکان ہے
کوئٹہ(انتخاب نیوز)کوئٹہ سمیت بیشتر اضلاع میں مطلع آبرآلود مزید بارشوں کا امکان ہے، ژوب، زیارت،موسی خیل ، قلعہ عبداللہ، پشین، بارکھان، لورالائی میں بھی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، بولان ،کوہلو ، قلات،خضدار، سبی، نصیر آباداورچمن میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقعہ ہے ۔چند مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے ۔ گزشتہ روزسے اتوار صبح 8 بجے تک ہونے والی بارشوں کے اعداد و شمارکوئٹہ، 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ ژوب میں 45 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی لسبیلہ 17، سبی 12، بارکھان اور لورالائی میں 3 خضدار 2 میٹر بارش ریکارڈکیا گیا۔
Load/Hide Comments


