سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ثناء بلوچ

خاران (انتخاب نیوز) رکن صوبائی اسمبلی واجہ ثناء بلوچ نے سرخاران کے سیلاب سے متاثرہ کلی ہرو ثانی اور کلی جلالزئی کا دوری کیا اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔ ھرو پہنچنے اسسٹنٹ کمشنر امتیاز محفوظ نے خاران میں حالیہ بارشوں کے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی۔اس موقع پر واجہ ثناء بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ھرو کے غریب اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے نقصانات کا احساس ہے ان کی بحالی تک ضلعی انتظامیہ سمیت چین سے نہیں بیٹھے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر امتیاز محفوظ نے بریفنگ میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ھرو ثانی کے کئی مکانات اور چار دیواری گر گئے جس سے کئی افراد بے گھر، آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، کھجور، کپاس پیاز سمیت دیگر فصلات تباہ ہوگئے زمینداروں کے سولرز سسٹم اور بندات پانی کے ریلے کی نذر ہوگئے لوگوں کے مال مویشی ہلاک ہوگئے۔ خاران کے مختلف علاقوں کی رابطہ سڑکیں پانی کے ریلے کی نذر ہوگئے ہیں پہلے سے موجود حفاظتی بندات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اگر نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے تو کروڑوں روپے میں آتے ہیں ہم نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا اور متاثرین کو راشن خیمے فراہم کئے گئے تھے۔ ہمارے زمینداروں کی کئی ایکڑ کپاس اور دیگر زرعی اراضی زیر آب آگئے تھے۔شہر کو ملنے والی تمام سڑکوں کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔ ثناء بلوچ نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت خاران کے متاثرہ زمینداروں کی نقصانات کا ازالہ کرنے کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کرے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر امتیاز محفوظ ڈی ایچ او انور گولہ پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم سہیل اسلام ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر حفیظ سْہر سیاسی و قبائلی رہنما میر ہدایت اللہ رند۔ میر خدا نظر ملنگزئی میر محمد خان سہر، ھرو کے نومنتخب کونسلراں بابو احمد جان حسین زئی، ضیا جان رند،حاجی رضا ساسولی،خلیل احمد، ماما عنایت اللہ گمشادزئی صدام بلوچ، حسین زئی عابد نوتانی امانت حسرت دیگر اعلیٰ حکام بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔حاجی خدا نظر ملنگزئی کے ہمراہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں