کنراج کا لسبیلہ سے رابطہ 8 روز سے منقطع، لوگ محصور، اشیاء خورونوش کی قلت
وندر (انتخاب نیوز) سب ڈویژن کنراج کا لسبیلہ کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ 8 دنوں سے مکمل طور پر منقطع لوگ محصور ہوکر رہ گئے کھانے پینے کی اشیا ناپید گھروں کے گرنے کے باعث لوگ کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے دور دراز دشوار گزار پہاڑی و پسماندہ ترین سب ڈویژن کنراج جس کا ضلع لسبیلہ کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ گزشتہ 8 دنوں سے مکمل طور پر منقطع ہونے کے سبب سب ڈویژن کنراج کے رہائشی اپنے اپنے گوٹھوں اور گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں مون سون کی موسلادھار بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث دودر کیمپ سے متصل پہاڑوں میں برسنے والی بارشوں کی سیلابی ریلے جو کہ تحصیل اوتھل کے یونین کونسل کہنواری کے موضع وسڑہ لانڈھی اور موضع واناڑی کے علاقے میں کورود کے مقام پر وندر ندی پر پل کے نہ ہونے پر تحصیل سونمیانی وندر کے یونین کونسل کھرکھیڑہ کے موضع پھئی اور مٹھڑی کے علاقوں میں روڈ کے کنارے سیلابی ریلوں میں بہہ جانے کی وجہ سے آمدورفت کیلیے مکمل طور پر بند ہوگیا ہے جس کے سبب وندر اور کنراج کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے جس کو 8 دن گزرنے کے بعد بھی ٹریفک کی آمدورفت کیلیے بحال نہیں کیا جا سکا سب ڈویژن کنراج سے آمدہ اطلاعات کے مطابق کنراج کے مختلف گوٹھوں میں بڑی تعداد میں لوگوں کے گھر موسلادھار بارشوں کی وجہ سے گر چکے ہیں سرکار کی جانب سے کسی قسم کی امداد یا پھر ریسکیو آپریشن کے نہ ہونے کے سبب بارشوں سے متاثر ہونے والے متاثرین اپنے بچوں سمیت کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں آمدورفت کا ذریعہ منقطع ہونے کے باعث وہاں پر کھانے پینے کی اشیا ناپید ہوچکی ہیں۔


