خضدار کا لیویز اہلکار میری زمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، حکام انصاف دلائیں، متاثرہ شخص
خضدار (انتخاب نیوز) سنی خضدار کے رہائشی عبدالحکیم چٹھہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لیویز فورس کا اہلکار اسد اللہ میری زمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ ہم لوگ غریب ہے ہم نے کئی بار اسسٹنٹ کمشنر، ایس ایچ او کو اس کیخلاف درخواست دی لیکن ہماری آواز کو کوئی سننے والا نہیں۔ لیویز اہلکار اسد اللہ نے کئی مرتبہ وردی اور بندوق کیساتھ ہمارے گھر پرحملہ بھی کیا۔ انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ لیویز اہلکار اسد اللہ کے رویے کا نوٹس لیتے ہوئے انصاف فراہم کیا جائے۔
Load/Hide Comments


