تائیوان پیچھے نہیں ہٹے گا، صدر تسائی کی امریکی اسپیکر پلوسی سے ملاقات

تائی پے (مانیٹرنگ ڈیسک)تائیوان کی صدر نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی سے ملاقات کے دوران چین کے خلاف بے باک طریقے سے مزاحمتی انداز اپنایا ہے اور یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے جب تائیوان کے ساحلوں کے قریب چین فوجی مشقوں کی تیاری کررہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تائیوان کو اپنا علاقہ سمجھنے والے چین کی جانب سے مسلسل سخت دھمکیوں کے باوجود نینسی پلوسی تائیوان پہنچیں جس پر چین نے کہا تھا کہ وہ اس دورے کو ایک بڑی اشتعال انگیزی تصور کرتے ہیں۔چین نے اس دورے کاموثر انداز میں جواب دیتے ہوئے بیجنگ میں امریکی سفیر کوانتہائی سنگین نتائج سے خبردار کیا اور تائیوان کے اطراف فوجی مشقوں کا اعلان کیا۔تائیوان کی صدر تسائی انگ وین نے تائی پے میں پلوسی کے ساتھ ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتے ہوئے فوجی خطرات کے باوجود تائیوان پیچھے نہیں ہٹے گا، ہم جمہوریت کے لیے دفاع کی کوششیں جاری رکھیں گے۔انہوں نے اس مشکل وقت میں تائیوان کا ساتھ دینے اور ٹڑھوس اقدامات اٹھانے پر نینسی پلوسی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں