نینسی پلوسی کے دورے سے کشیدگی بڑھنے کا خدشہ، چینی فوجی مشقیں شروع

تائی پے(ویب ڈیسک) چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے تائیوان کے جزیرے کے ارد گرد پانیوں اور فضائی حدود میں لائیو فائر سمیت فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق بڑے پیمانے پر شروع ہونے والی عسکری سرگرمیوں میں لائیو فائر اور دیگر فوجی مشقیں شامل ہوں گی، جس کا آغاز مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی دوپہر 12 بجے سے ہوگا اور یہ مشقیں آئندہ اتوار کی دوپہر تک جاری رہیں گی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بعض مقامات پر چینی فوجی مشقیں تائیوان کے ساحلی علاقے سے صرف چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں