مائنس پلس کا فیصلہ زمینی خدا نہیں، سپریم کورٹ کرے گی، شیخ رشید
راولپنڈی (انتخاب نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مائنس اور پلس کا فیصلہ زمینی خداؤں نے نہیں، ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ حکمران جماعتوں نے اپنے کیس سامنے رکھ کر نیب میں ترامیم کی ہیں۔جب چیف الیکشن کمشنر ہی پر اعتبار نہیں ہوگا تو عمران خان الیکشن کو کیسے مانے گا۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کیہ احتساب،ججز کی تقرری صدر نہیں،کرپشن زدہ لوگ کریں گے۔ جیلیں غریبوں کے لیے،اشرافیہ کے لیے یہ5سٹار ہوٹل ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ 12اگست3بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان شدید ٹکراؤ کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ صوبے اور مرکز آمنے سامنے آگئے ہیں۔ مائنس اور پلس کا فیصلہ زمینی خداؤں نے نہیں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔


