خبروں کے نام پر انتشار، فتنہ پھیلانا غنڈہ گردی ہے صحافت نہیں، مریم نواز

لاہور (انتخاب نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آج جن حالات کا اے آر وائی کو سامنا ہے وہ ان کے اپنے اعمال کی وجہ سے ہے۔ سماجی ر ابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں مریم نے کہا کہ جھوٹ، بہتان اور لوگوں کی عزتیں اچھالنا ہمیشہ نہیں چل سکتا۔ مریم نے یہ بھی کہا کہ صحافت کی آڑ میں مال بنانا اور خبروں کے نام پر ملک میں انتشار، فتنہ پھیلانا غنڈہ گردی تو ہوسکتی ہے لیکن صحافت نہیں، اسی لیے آج کوئی جید صحافی ان کا ساتھ دینے سے قاصر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں