شہباز گل نے دوران تفتیش مزید ناموں کا انکشاف کردیا، گرفتاری کا امکان
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور چیئرمین پی ٹی.ئی عمران خان کے چیف.ف اسٹاف شہباز گل نے دوران تفتیش مزید ناموں کا انکشاف کردیا۔ پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز گل نے تفتیش میں مزید ناموں کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی چینل اور شہباز گل کے بیان سے متعلقہ افراد کو گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 4 افراد پر نظر ہے، کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے، شہباز گل کی کل عدالت پیشی پر مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائیگی۔ اس سے قبل پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ شہباز گل نے دوران تفتیش پولیس کے سامنے پاک فوج سے متعلق بیان دینے کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس کو دیے گئے بیان میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں، میں نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر یہ بیان نہیں دیا، بیان سوچ سمجھ کردیا ہے۔


