کراچی، لیاری ایکسپریس وے پولیس چوکی پر دستی بم حملہ، 2 افراد زخمی
کراچی (انتخاب نیوز) کراچی کے علاقے گارڈن کے قریب لیاری ایکسپریس وے کی پولیس چوکی پر دستی بم حملہ۔ دستی حملے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے چوکی پر دستی بم پھینکا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ مزید تحقیقات پولیس کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


