کچلاک میں کالج کی زمین مافیا سے واگزار کرائی جائے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ بےان مےں کچلاک مےں کالج کی زمےن پر مبینہ طور پر کی جانب سے قبضے اور ضلعی انتظامےہ کی خاموشی وسرپرستی پر سخت تشوےش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گےا ہے کہ کالج کی زمےن پر قبضہ کسی صورت قابل قبول نہےں۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے کچلاک مےں محکمہ تعلےم (کالجز) کچلاک کالج کی زمےن پر مافےا کی جانب سے دن دہاڑے چار دےواری تعمےر کی جارہی ہے جس کیخلاف علاقے کے معتبرےن کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کو بروقت اطلاع بھی دی گئی لےکن اس کے باوجود کوئی اقدام نہےں اٹھاےا گےا بلکہ پولےس بھی اس چار دےواری سے باخبر ہے لےکن لےنڈ مافےا کےخلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے سے مسلسل گرےزاں ہے۔ جبکہ محکمہ تعلےم کالجز کے حکام کی جانب سے بھی کالج کی زمےن پر قبضے کےخلاف اب تک کوئی اقدام نہےں اٹھاےا گےا جو کہ قابل افسوس ہے۔ بےان مےں مطالبہ کےا گےا ہے کہ کالج کی زمےن پر قبضے مےں ملوث عناصر کے خلاف اےف آئی آر درج کرکے مذکورہ زمےن کو وا گزارکراےا جائے اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اسسٹنٹ کمشنرکچلاغ کی خاموشی، بے بسی ، جانبداری کا سختی سے نوٹس لےکر حقائق عوام کے سامنے لائےں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں