لندن، ملکہ برطانیہ کو قتل کرنا چاہتا تھا، گرفتار ملزم کا اعترافی بیان
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم کو قتل کے ارادے سے آنے والے شخص نے برطانوی عدالت میں اعترافی بیان دیا ہے کہ وہ ملکہ الزبتھ کو قتل کرنے گیا تھا،گزشتہ برس ونڈسر محل کے باہر سے تیر کمان سمیت گرفتار کیے جانے والے ملزم جسونت سنگھ چیل نے برطانوی عدالت میں بیان دیا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے انتقام لینا چاہتا تھا،رپورٹس کے مطابق جسونت سنگھ پچھلے سال 25دسمبر کو ونڈسر محل کے باہر ماسک پہنے اور تیر کمان تھامے کھڑا تھا جس پر پولیس نے اسے مشکوک جان کر حراست میں لیا تھا،اس وقت ملکہ الزبتھ اپنے بیٹے شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر کے ہمراہ ونڈسر محل میں موجود تھیں، برطانیہ کی انسداد دہشتگردی پولیس کی تفتیش کے مطابق ملزم کے خلاف قتل کی دھمکی، اشتعال انگیز ہتھیار کی موجودگی اور غداری کے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


