پنجگور، ایرانی حکام کی جانب سے راہداری کے ذریعے آمدو رفت کی اجازت

پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور ایرانی حکام کی جانب سے راہداری کے ذریعے ایران جانے والوں کو کل سے اجازت ہوگی جو لوگ راہداری کے زریعے ایران جانا چاہتے ہیں وہ کل سے جاسکتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈیزل پوائنٹ کا مسئلہ انڈر ڈسکشن ہے جوں ہی ہے ایرانی حکام کی جانب سے کلیئرنس ملے گا گاڑی والوں کو بارڈر جانے کے لئے اطلاع دی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ کے پریس ریلز کے مطابق ڈیزل پوائنٹ کھلوانے کے لئے کوششیں جاری ہیں، ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ یہ مسئلہ جلد حل ہو اور راہداری کے ذریعے ایران داخلے پر اب کوئی پابندی نہیں ہے جو شہری جانا چاہتا ہے وہ راہداری لیکر جاسکتے ہیں تاہم ڈیزل پوائنٹ ایرانی سیکورٹی حکام کی کلیرنس کے بعد کھلے گا جس کے لئے کوششیں جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں