ڈیرہ مرادجمالی ، پٹ فیڈرکینال میں شگاف پڑنے سے درجنوں دیہات ڈوب گئے

ڈیرہ مرادجمالی (انتخاب نیوز)بلوچستان کے شہر ڈیرہ مرادجمالی میں پٹ فیڈرکینال میں شگاف پڑنے سے بابا کوٹ اور صحبت پور میں درجنوں دیہات ڈوب گئے۔اس کے علاوہ مچھ میں تیز بارش کے بعد اونچے درجےکے سیلاب کی اطلاعات ہیں اور سیلابی ریلہ کوئٹہ سکھر قومی شاہراہ سے گزررہا ہے جس سے ٹریفک کی روانی معطل ہے جب کہ فورٹ منروکےقریب قومی شاہراہ پر کئی کلومیٹر قطاریں لگ گئیں اور سڑک کا ایک حصہ بہہ گیا۔ادھر موسیٰ خیل میں 5 روز میں سیلابی ریلوں میں7 ہزار سے زائد مویشی بہہ گئے،کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں اونچے درجےکا سیلاب ا?گیا، سوراب میں شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب ا?گئے، راجن پور میں سیلابی پانی نے فاضل پور ریلوے ٹریک بھی توڑ دیا، نصیر آباد،جعفرآباد میں 2 روز سےجاری بارشوں سےمتاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، متاثرین کھلے آسمان تلے امداد کےمنتظر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں