نوشکی میں بارش کا پانی گھروں میں داخل، لوگ محفوظ مقام کی تلاش میں سرگرداں
نوشکی (نامہ نگار) نوشکی ایک دفعہ پھر طوفانی بارشوں کے زد میں، گرج چمک کے ساتھ تیز بارش سے پانی مختلف کلیوں میں داخل، آر سی ڈی شاہراہ اور نوشکی خاران روڈ پر ٹریفک معطل۔ ہفتے کے روز نوشکی میں وقفے وقفے سے تیز بارشوں کا سلسلہ جاری رہا، جس سے ندی نالوں میں میں طغیانی آگئی اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ نوشکی کے علاقے ڈیڈار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق بارش کے بعد سیلابی پانی مختلف کلیوں میں داخل ہوچکا، لوگ گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی کوشش کررہے ہیں، تیز بارش اور سیلابی ریلوں کے باعث کوئٹہ تفتان اور نوشکی خاران روڈ پر ٹریفک کئی گھنٹوں سے معطل رہی اور بڑی تعداد میں مسافر مختلف علاقوں میں پھنس گئے۔
Load/Hide Comments


