کرونا کا خوف 2 بھارتی فوجیوں نے خودکشی کرلی


سری نگر:شمیر میں نفسیاتی دباؤ کا شکار مزید دوبھارتی پیرا ملٹری فورس کے اہلکاروں نے خود کشی کر لی۔ ایک اہلکار نے کوررونا وائرس کے ڈرکے باعث زندگی کا خاتمہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع اسلام آباد میں تعینات سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے سب انسپکٹر فتح سنگھ نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
اہلکار کی لاش کے قریب سے ایک رقعہ ملا جس میں درج تھا کہ ’’ مجھے کورونا ہونے کا خوف ہو گیا ہے‘‘۔ تحریری نوٹ ملنے پر اہلکار کی لاش کو پہلے کورونا ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری لے جایا گیا۔ اہلکار کا تعلق راجھستان سے ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق سری نگر میں بھی سینٹرل ریزرو پولیس کے ایک اور اہلکار نے سرکاری رائفل سے خودکشی کرلی۔ اہلکار کی شناخت بنگالی بابو کے نام سے ہوئی ہے جو مدھیہ پردیش کا رہائشی ہے۔
Load/Hide Comments