بگٹی ہاﺅس میں منعقدہ شہید نواب اکبر بگٹی کی برسی سیلاب اور انسانی جانوں کے ضیاع کی وجہ سے منسوخ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) شہید وطن نواب محمد اکبر خان بگٹی کی بر سی کے سلسلے میں بگٹی ہاﺅس کوئٹہ میں منعقد کی جا نے والی تقریب کو سیلاب اور انسانی جانوں کے ضیاع کی وجہ سے منسوخ کردی گئی۔ جمہو ری وطن پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ایڈووکیٹ محمد ابراہیم لہڑی کے مطابق جمہو ری وطن پارٹی کے تمام عہدیداران اور کارکنوں کو اطلاع دی جا تی ہے کہ شہید وطن نواب محمد اکبر خان بگٹی کی بر سی کے سلسلے میں بگٹی ہاﺅس فاطمہ جناح روڈ پر منعقد کی جا نے والی برسی کی تقریب کو بلو چستان میں بد ترین سیلا ب اور انسانی جانوں کے ضیاع کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ کارکنوں اور عہدیداروں کو ہدایت دی جا تی ہے کہ وہ اپنے اپنے علا قوں میں بر سی کی مناسبت او رشہید وطن کے روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کریں ۔
Load/Hide Comments


