غیر ملکی سامان سمیت ایرانی تیل پر پابندی عائد، پٹرول پمپس سیل اور سامان ضبط کر لیا جائیگا، قلات انتظامیہ

قلات (آ ن لائن) ضلعی انتظامیہ قلات کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق پٹرولیم ایکٹ کے تحت اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا غیر ملکی سامان سمیت ایرانی تیل اسمگلنگ پر مکمل پابندی لگا دی گئی، اسمگلرز کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ، ڈپٹی کمشنر قلات کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اسسٹنٹ کمشنر قلات اور اسسٹنٹ کمشنر خالق آباد منگچر کو ہدایات جاری کر دی گئی، ایرانی تیل کی ترسیل میں استعمال ہونے والے گاڑیوں کو ضبط کرکے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائیگا اور تمام پیٹرول پمپس کو سیل کر کے سامان بھی ضبط کرلیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں