کوئٹہ میں 24 گھنٹوں سے زائد مسلسل بارش، سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مسلسل 24گھنٹوں سے زائد بارشوں کے بعد تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مون سون مسلسل بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث کوئٹہ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردیاایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ شہر میں مسلسل بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث کیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں تمام ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو وارڈز میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


