میرا اور مریم نواز کا عدالتی و سیاسی قتل کیا گیا، ہے کوئی سوموٹو لینے والا، نواز شریف
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ ہر بات پر سومو ٹو لینے والوں کو جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے انکشافات نظر نہیں آتے؟ نواز شریف، شہباز شریف اور مفتاح اسماعیل دونوں کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ میرے حق میں جج ارشد ملک، جسٹس شوکت صدیقی کے بعد اورکتنی گواہیاں درکار ہیں؟ میرا اور مریم نواز کا عدالتی و سیاسی قتل کیا گیا، میرے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ نواز شریف نے سوال کیا کہ مجھے اور مریم نواز کو کون انصاف فراہم کریگا؟ ہے کوئی میرے اور مریم کے کیس پر سوموٹو لینے والا؟ شہباز شریف پر مجھے مکمل اعتماد ہے، مشکل ترین حالات میں بہترین کام کررہے ہیں، موجودہ حالات کی ذمہ دار عمران خان کی سابقہ حکومت ہے۔
Load/Hide Comments


