مچھ جیل میں بجلی، گیس، پانی کی عدم فراہمی، ڈیرہ مراد سے قیدی سبی منتقل
کوئٹہ (انتخاب نیوز) ڈیرہ مراد جمالی میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر قیدیوں کو سبی جیل منتقل کردیا گیا،مچھ جیل میں نہ بجلی ہے نہ گیس اور نہ ہی پانی دستیاب ہیں،قیدیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈیرہ مراد جمالی جیل میں سیلابی پانی داخل ہوا جس کی وجہ سے قیدیوں اور جیل عملے کو دشواریوں کا سامنا تھا اور مزید سیلابی ریلہ آنے کی خدشے کے پیش نظر 178قیدیوں کو سبی جیل منتقل کردیا گیا حالات بہتر ہوتے ہی انہیں واپس ڈیرہ مراد جمالی منتقل کیا جائیگا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مچھ جیل میں اس وقت نہ بجلی نہ گیس اور نہ ہی پانی دستیاب ہیں جس کی وجہ سے مچھ جیل میں مقیط قیدیوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے گزشتہ چار روز سے بی بی نانی کے قریب گیس پائپ لائن سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے سبب پورے بلوچستان کا گیس سپلائی بند ہیں،اسی طرح دادو میں بجلی کی ٹاور گرنے سے صوبے بھر میں بجلی بند ہیں،البتہ کوئٹہ میں مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی جاری ہے۔


