ایشیاءکپ، پاکستان دوسرا میچ آج ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا

دبئی(ویب ڈیسک) پاکستان ایشیا کپ میں دوسرا میچ آج ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا۔ سپر فور مرحلے میں رسائی کے لیے پاکستان کو کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔دبئی میں جمعرات کو قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ریسٹ کیا اور کوئی پریکٹس سیشن نہیں ہوا۔دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ملاقات بھی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سپر فور میں رسائی سے پہلے پاکستان کے لیے یہ آخری امتحان ہوگا۔ شاہینوں کو ہانگ کانگ کے خلاف میچ جیتنا ہوگا۔دونوں ٹیمیں شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں گی۔پاکستان ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں نسیم شاہ کو آرام دینے کا موقع فراہم کرسکتا ہے۔دونوں ٹیمیں پہلی بار ٹی 20 فارمیٹ میں آمنے سامنے ہونگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں