جامعہ بلوچستان بوائز ہاسٹل میں پانی کی عدم فراہمی، طلباء نے احتجاجاً کالونی اور انٹری گیٹ بند کردیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) جامعہ بلوچستان کے طلباء کا احتجاج، کالونی اور انٹری گیٹ بند۔ بوائز ہاسٹل میں گزشتہ دس دن سے پانی کی عدم دستیابی کیخلاف طلباء باہر نکل آئے۔ احتجاجی طلباء کی جانب سے کالونی گیٹ بند کرکے پانی دو کے نعرے۔ طلباء نے کہا کہ گزشتہ دس دن سے بوائز ہاسٹل میں پانی نہیں آرہا جس کے باعث رہائش پذیر طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جس کے باعث احتجاجاً کالونی اور انٹری گیٹ بند کیا گیا ہے۔ انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ بوائز ہاسٹل میں جلدپانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
Load/Hide Comments


