وزیراعظم کی خصوصی دلچسپی سے سڑکوں کی بحالی جلد ممکن ہوئی، قدوس بزنجو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ صوبے کا دیگر صوبوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، جسکی سے وجہ نہ صرف آمد و رفت بلکہ سامان کی ترسیل اور امدادی سرگرمیوں میں بھی مشکلات درپیش ہیں۔ وزیراعظم کے ہمراہ پنجرہ پل کی بحالی کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ کے بعد عبدالقدوس بزنجو نے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان میں شاہراہوں کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے پنجرہ پل کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی، چیئرمین این ایچ اے کیپٹن (ر) محمد خرم آغا اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مواصلات کی سہولتوں کی بحالی کیلئے وزیراعظم کی خصوصی دلچسپی ہمارے لئے باعث حوصلہ اور امید ہے کہ دیگر متاثرہ شاہراہوں کی بھی جلد بحالی کے لئے این ایچ اے اپنا کردار بھرپور طور پر ادا کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں