پسنی زیرو پوائنٹ کوسٹل ہائی وے روڈ بلاک، سیکڑوں مسافر پھنس گئے

پسنی (انتخاب نیوز) پسنی زیرو پوائنٹ کوسٹل ہائی وے روڈ بلاک گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ عوام اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ صبح سے گوادر تربت کو کراچی سے ملانے والی روڈ پسنی زیرو پوائنٹ کے مقام پر بلاک ہے، مریضوں اور سفر کرنے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گوادر تربت مند ایران بارڈر سے کراچی آنے اور جانے والے سینکڑوں مسافر پھنس گئے، گوادر اور تربت سے کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں جانے والے مریضوں کو شدید مشکلات درپیش ہے مسافروں مریضوں کا انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کی اپیل بلاک روڈ کو کلئیر کرانے کا مطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں