دکی، ہیضے سے 7 سالہ بچہ چل بسا، سیکڑوں افراد متاثر، متعدد کی حالت تشویشناک

دکی (انتخاب نیوز) ایک مہینے سے جاری ہیضے کی وبا خطرناک شکل اختیار کرگئی، یاروشہر کے علاقے میں ایک اور سات سالہ بچہ جاں بحق جبکہ ضلع بھر میں سینکڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں، متعدد مریضوں کو تشویشناک حالت میں علاج معالجے کیلئے لورالائی اور کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ جبکہ وبا اب بھی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ سول ہسپتال دکی میں سہولیات اور ڈاکٹرز نہ ہونے کیوجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقہ مکینوں نے سیکرٹری ہیلتھ اور دیگر اعلی حکام سے ضلع دکی کیلئے میڈیکل ٹیم اور ایمرجنسی میڈیسن بھیجوانے کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں