موسیٰ خیل میں حکومتی امداد غیر مستحق افراد میں بانٹ دی گئی، متاثرین

کوئٹہ (انتخاب نیوز)موسیٰ خیل کے رہائشی وکیل احمد اور جعفر خان نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع موسیٰ خیل حالیہ سیلاب اور بارشوں سے سب سے متاثر ہواہے 10افراد جاں بحق ہوچکے ہیں پی ڈی ایم اے کی جانب سے تقسیم کی گئی غیر مستحق افراد میں بانٹ دیا گیا ابھی تک نہ وفاقی اور نہ صوبائی حکومت کے کسی نمائندے نے دورہ کیا ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاوکیل احمد نے مزید کہا کہ14اگست کو ضلع موسیٰ خیل میں مسلسل 5گھنٹے تک برسنے والے بارش نے ضلع میں بد ترین تباہی مچائی 12افراد جاں بحق ہوئے چھوٹے ڈیمز ٹوٹ گئے ڈانگے اور پل سیلابی ریلے میں بہہ گئے کچے مکانات گر گئے موسیٰ خیل کا پنجاب اور بلوچستان سے 10دن تک زمینی راستہ منقطع رہا پورے ضلع میں 18دن تک بجلی اور موبائل سروس بند رہا جس میں تحصیل درگ کے علاوہ مختلف علاقے متاثر ہوئے ابھی تک گاڑیوں کا راستہ نہیں ہے اشیاء خوردنوش کی قلت ہے صحت کی سہولیات نا پید ہیں سیلابی پانی میں بہہ جانے والے کو ابھی تک ضلعی انتظامیہ وصوبائی حکومت اور نہ ہی مرکزی حکومت کی طرف سے ریلیف دیا گیا ہے پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے والوں نے بھی موسیٰ خیل کاکوئی دورہ نہیں کیا ابھی تک کوئی اعلیٰ عہدیدار ہمارے پاس نہیں آیا ضلع کا مکمل انفرااسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے ہمارے روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کررہے ہیں پی ڈی ایم اے کی طرف سے ملنے والا سامان مستحقین کے بجائے من پسند افراد میں تقسیم کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں