ایران سے متصل چیدگی میں بھی انٹری پوائنٹ اگلے ہفتے کھل جائے گا، ڈپٹی کمشنر پنجگور

پنجگور (انتخاب نیوز) ڈپٹی کمشنر پنجگور محمد نعیم گچکی نے کہا ہے کہ پنجگور کے عوام کے لئے بڑی خوشخبری جیرک بارڈر کی طرز پرایران سے متصل چیدگی میں بھی انٹری پوائنٹ اگلے ہفتے کھل جائے گا۔ یہ بات انہوں نے پیر کو پنجگور پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ پنجگور کے عوام کی سہولت کے لئے جیرک کی طرز پر چیدگی میں بھی ڈیزل پوائنٹ جلد کھل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیدگی سے اشیاء خوردونوش لانے کی بھی اجازت ہوگی اس حوالے سے کمانڈنٹ ایف سی نے مکمل سپورٹ کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔انہوں نے کہا کہ بارڈر کے روزگار کو محفوظ بنانے، اور عوام کو مزید سہولتوں کی فراہمی کے لئے، علاقے سے صوبائی وزیر زراعت میراسداللہ بلوچ بھی بھرپور معاونت کررہے ہیں انکی بھی خواہش ہے پنجگور کے عوام بارڈر سے زیادہ سے زیادہ، روزگار کریں۔انہوں نے کہا کہ میرا دفتر ہر خاص وعام کے لئے کھلا رہے گا عوام کسی بھی وقت اپنے جائز مسائل لیکر ڈی سی آفس سے استعفادہ کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں