کراچی، پڑھائی نہ کرنے پر باپ نے 12 سالہ بیٹے کو آگ لگا دی

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں باپ نے پڑھائی نہ کرنے پر 12 سالہ بیٹے کو آگ لگا دی، جس کے باعث بچہ جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔ افسوسناک واقعہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 میں 14 ستمبر کوپیش آیا، رئیس امروہی کالونی کے بے رحم شخص نذیر نے اپنے 12 سالہ بیٹے شہیرکو صرف اس لیے تیل چھڑک کر آگ لگا دی کہ اس نے اسکول کا ہوم ورک نہیں کیا تھا۔ زخمی حالت میں شہیر کو پہلے قطر اسپتال اور پھر سول اسپتال برنز وارڈ منتقل کیا گیا، اسپتال پہنچنے کے 35 گھنٹوں بعد شہیر جان کی بازی ہار گیا، بیٹے کی درد ناک موت کے 2 دن بعد ماں نے اپنے شوہرکیخلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں