کور کمانڈر بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان کا دورہ اوستہ محمد

اوستہ محمد (انتخاب نیوز) کور کمانڈر بلو چستان ،چیف سیکرٹری بلوچستان کا دورہ اوستہ محمد اور گنداخہ کے علاقہ جنگ دوست کے میں لگائے جانے والے امدادی کیمپ کا دورہ ۔امدادی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت ہر متاثرین تک امداد پہنچانے کی ہدایت،گنداخہ کا فزائی دورہ۔ آج کور کمانڈر بلوچستان آصف غفور، چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے آج بذریعہ ہیلی کاپٹر اوستہ محمد میں لگائے جانے والے امداد کیمپ پہنچے اور انہوں نے وہاں مقیم سیلاب متا ثرین کا حال پرسی کی اور انہیں باور کروایا کہ حکومت اور پاک فوج آپ کو ہر سہولت اور امداد مہیا کرنے میںبکوئی کثر نہیں چھوڑے گی۔ بعد ازاں ہیلی کاپٹر کے ذریعے گنداخہ تحصیل کے جنگ دوست کئے جہاں انہوں نے امداد کیمپ کے مقیم سیلاب متاثرین سے ملے ان سے امداد کے حوالے سے بات چیت کی اور کہا کہ انشا اللہ جوں ہی پانی خشک ہوگا تو آپ کو اپنے اپنے علاقوں میں آباد کریں گے ،اس موقع پر کور کمانڈر آصف غفور اور چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی نے ہدایت کی کہ انتظامیہ اور پاک فوج کے جوان امدادی کاروائیاں تیز کریں بغیر کسی رنگ نسل اور شفارش کے ہر سیلاب زدگان تک امداد پہنچائیں انہوں نے کہا کہ اس بارش اور سیلاب سے سب متاثر ہوئے ہیں اس لیے ہمیں سب کا خیال رکھنا ہے ۔اور متا ثرین سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پاک فوج ہر ممکنہ تعاون اور کوشش میں لگی ہوئی ہے آپ اپنے کو تنہا نہ سمجھیں کسی بھی شکایت کی صورت میں ان افسروں کے خلاف محکمانہ کاروائی ہوگی ۔صیحت کے حوالے سے ہدایت کی کہ تمام سیلابی کیمپ یا جو جہاں آباد ہیں ان کو وہیں دوائیاں فراہم کریں گے متا ثرین نے انبکا شکریہ ادا کیا اور پاک فوج کے جوانوں کی خدمات کو سرہا بعد ازاں گنداخہ شہر اور علاقے کا فضائی دورہ بھی کیا اور پانی کا جائزہ لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں