مریم اورنگزیب کو تحریک انصاف کارکنوں نے لندن میں گھیر لیا
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو پاکستان تحریک انصاف کارکنوں نے لندن میں گھیر لیا، الزامات لگائے اور مغلظات بھی بکیں۔گزشتہ روز وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب ماربل آرچ پر ایک کافی شاپ میں کافی لینے کے لیے رکی تھیں، اس دوران پی ٹی آئی کے کارکن آگئے اور انہوں نے وزیر اطلاعات کے ساتھ نامناسب رویہ اپنایا۔پی ٹی آئی کی خواتین نے مریم اورنگزیب پر الزامات لگائے،کافی شاپ میں کھڑی مریم اورنگزیب پرپی ٹی آئی کی خواتین نے چور ہونے کا الزام بھی لگایا، اس دوران مرد کارکن بھی موجود تھے۔خواتین نے الزام لگایا کہ مریم اورنگزیب پاکستانی عوام کا پیسا لندن میں لٹا رہی ہیں، احتجاج کرنے والے مریم اورنگ زیب کے ساتھ ساتھ چلتے رہے، تاہم مریم اورنگزیب نے انہیں کوئی جواب نہیں دیا اور خاموشی سے مسکراتی رہیں۔ بعد ازاں مریم اورنگزیب نے معاملے پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی نفرت انگیز سیاست کا اپنے بھائیوں اور بہنوں پر زہریلا اثر دیکھ کر دکھ ہوا، میں نے ان کے ہر سوال کا جواب دیا، افسوس وہ عمران خان کے پروپیگنڈے کا شکار ہیں۔ عمران خان کی زہریلی سیاست کا مقابلہ کرنے اور لوگوں کو متحدکرنے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔


