پنجگور بارڈر پر ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں، انٹری کی سست روی سے ڈرائیور پریشان

پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور جیرک بارڈر پر ہزاروں گاڑی ڈرائیور کلینر پھل آباد و جیرک پوائنٹ پر انٹری کیلئے پھنس چکے ہیں گزشتہ تین روز سے انٹری کی سست روی کی وجہ سے بھوکے پیاسے لوگ پھنسے ہوئے ہیں بارڈر انٹری پوانٹس پر نہ پینے کیلئے پانی نہ کھانے کیلئے کوئی چیز موجود ہے بارڈر پر پھنسے ہوئے کاروباری لوگوں نے میڈیا کے نمائندوں کو فون کرکے بتایا کہ ہمارے انٹری کی تاریخ 25 ستمبر تھی لیکن سہولت کے نہ ہونے کی وجہ سے آج تیسرے روز بھی ہم یہاں پھنس چکے ہیں ہمیں 25 تاریخ خود انتظامیہ نے دیا تھا اور آج جب ہم موجود ہیں تو ہمیں مذید تین دن ٹھہرنے کیلئے تاریخ دی ہمارے پاس جو کھانے پینے کے سامان ساتھ لائے تھے وہ ختم ہوچکے ہیں مزید یہاں رہیں تو جان کو خطرہ ہے واپس جائیں تو آنے جانے کیلئے تیل کے پیسے نہیں ہیں ہم گزشتہ چار ماہ متواتر آتے جارہے ہیں ہمیں تاریخ پر تاریخ دیا جارہا ہے گزشتہ چار ماہ سے ہم آنے جانے کیلئے 60 ہزار کا تیل جلا چکے ہیں لیکن ہمیں انٹری نہیں مل رہی ہے ،انہوں نے کہا ہے کہ چند بااثر افراد رات کی تاریخی میں انٹری کرتے ہیں لیکن ہمیں جانے نہیں دیا جاتا ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف سیکرٹری بلوچستان چیف جسٹس از خود نوٹس لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں