فریال تالپور سے نواب ثناءاللہ زہری، حاجی علی مدد جتک کی ملاقات
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور سے سابق وزیراعلیٰ بلو چستان نواب ثناءاللہ خان زہری، پی پی پی بلوچستان کے سابق صدر حاجی علی مدد جتک کی ملاقات۔ بلوچستان میں سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ منگل کو پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری، پی پی پی بلوچستان کے سابق صدر حاجی علی مدد جتک نے ملاقات کی۔ ملاقات میں نواب ثناءاللہ زہری اور حاجی علی مدد جتک کی جانب سے بلوچستان میں سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے فریال تالپور نے کہا کہ حالیہ غیر معمولی بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان اور سندھ شدید متاثر ہوئے ہیں اس مشکل امتحان میں وفاق، صوبائی حکومتوں، متعلقہ اداروں اور جماعتوں کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ ملاقات میں سابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال بھی موجود تھے۔


