بلوچستان، بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں اور جے یو آئی نے میدان مار لیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے چار اضلاع کی 65وارڈز کے بلدیاتی انتخابات میںآزاد امیدواروں اور جمعیت علماءاسلام نے میدان مار لیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے چار اضلاع موسیٰ خیل، مستونگ، دکی، لورالائی کی 11یونین کونسلز کے 65میں سے 57وارڈز میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ ہوئی جس کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج مطابق آزاد امیدواروں نے 25 جمعیت علماءاسلام نے 22، پی ٹی آئی نے 3، نیشنل پارٹی نے 3، پشتونخواءملی عوامی پارٹی2، پاکستان پیپلز پارٹی نے2 جبکہ وارڈز میں کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ 8امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں