بلوچستان میں ملیریا، جلد، سانس کے امراض کے ساڑھے پانچ ہزار سے زائد، 37 ڈینگی کیسز رپورٹ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ نصیر آباد ڈویژن میں ملیریا، جلد اور سانس کے امراض کے پھیلاﺅ میں تیزی مختلف بیماریوں کے ساڑھے پانچ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ، جبکہ تین اضلاع میں ڈینگی کے 37 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ نصیر آباد ڈویژن کے اضلاع نصیر آباد، جھل مگسی، صحبت پور ،ڈیرہ مراد جمالی اور ضلع لسبیلہ سے مختلف امراض کے مجموعی طور پر 5574کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سانس لینے کی بیماریوں کے 1660، جلد کے امراض کے 1467، ملیریا کے 1075، اسہال کے 875، آنکھوں کے انفکیشن کے 306، ہیضہ کے 191کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق صوبے میں بچوں میں امراض کے پھیلاﺅ کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے گزشتہ 24گھنٹوں میں بچوں میں اسہال کے 408، ہیضہ کے 144، سانس لینے کی تکالیف کے 615، جلد کے 549، آنکھوں کے انفکیشن کے 108کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں 21ستمبر سے اب تک 38ہزار 476کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ روز 23 میڈیکل کیمپس لگائے گئے جن میں ساڑھے پانچ ہزار سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات مہیا کی گئیں۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے تین اضلاع میں ڈینگی کے 37نئے کیسز رپورٹ رواں ہفتے کیسز کی تعداد 95ہوگئی ۔محکمہ صحت بلوچستان کے ڈینگی وائرس کے پھیلاﺅ سے متعلق جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز صوبے کے ضلع لسیبلہ میں ڈینگی کے 16، کیچ میں 13جبکہ گوادر میں 8کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد رواں ہفتے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 95ہوگئی ہے ۔ اعداد وشمار کے مطابق صوبے میں اس سال کے 3364کیسز رپورٹ ہوئے چکے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں