منی لانڈرنگ کیس، وزیر اعظم شہباز شریف عدالت میں پیش

لاہور(انتخاب نیوز)سپیشل کورٹ سنٹرل لاہو رمیں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ، وزیر اعظم شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے ، حمزہ شہباز نے میڈیکل بنیاد پر حاضری معافی کی درخواست دے دی۔ منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے ، شہباز شریف نے روسٹرم پر آکر گفتگو بھی کی ، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پر پیش ہوا ہوں، میرے خلاف جھوٹا منی لانڈرنگ کا کیس بنایا گیا ہے، میں 20سال وزیر اعلیٰ پنجاب رہا ہوں، بطو ر وزیر اعلیٰ پنجاب ایسے فیصلے کیے جس سے خاندان کے کاروبار کو نقصان ہوا، میں نے شوگر ملز کو سبسڈی دینے کی سمری مسترد کی ، میں نے انکارکیا اور کہا یہ پنجاب کے غریب عوام کاپیسہ ہے،مجھے سفارش بھی آئی مگر میں نے سمری مسترد کر دی۔اب مشکل ترین حالات میں مجھے اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے ، پارٹی قائد نے سیاست کو داو¿پر لگا کر ریاست کو بچانے کی ذمہ داری دی، پٹرول کی قیمت اوپر ،ملک میں سیلاب، ہمارے لیے اب ایک ایک ڈالر قیمتی ہے، میں نے چینی ایکسپورٹ سے انکار کیا ہے ، چینی کی قیمت بڑھی تو عوام مجھے معاف نہیں کریں گے، میں عوام پر چینی مہنگی کرنے کا بوجھ نہٰں ڈال سکتا، ذرمبادلہ آتا کسے اچھا نہیں لگتا؟ شہباز شریف نے بات مکمل ہونے کے بعد میری اسلام آباد میں مصروفیات ہیں، میں جانا چاہتا ہوں ، عدالت مجھے اجازت دے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں