مذاکرات میں ڈیڈلاک، کسان اتحاد کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری

اسلام آباد(انتخاب نیوز)اسلام آباد میں کسان اتحاد کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا ، مطالبات کے حق میں کسانوں کی بڑی تعداد خیابان چوک پر موجود ہے۔ کسان رہنماﺅں کے وفد نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ سے مذاکرات کئے۔رہنما کسان اتحاد کا مطالبہ ہے کہ وفاقی حکومت ہمیں فی یونٹ کی قیمت مختص کرکے دے تب ہم احتجاج ختم کریں گے، ہمارا احتجاج پرامن ہے، ہمیں کوئی جلدی نہیں، اپنا حق لے کر یہاں سے اٹھیں گے۔مہنگی بجلی،مہنگے کھاد اور بھاری ٹیکسوں سے پریشان کسانوں کا دھرنا اسلام آباد میں جاری ہے۔مظاہرین نے مطالبات کی منظوری کے بغیر دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ کسان اتحاد کے ایک وفد نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے ساتھ مذاکرات کئے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے کسانوں کا ابتدائی طور پر ٹیوب ویل کے مطالبہ منظورکیا گیا جبکہ دیگر مطالبات بھی جلد منظور کئے جانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ تاہم کسان رہنماﺅں نے کہا کہ وفاقی حکومت ہمیں فی یونٹ کی قیمت مختص کرکے دے تب ہم احتجاج ختم کریں گے۔ دھرنے میں موجود کسانوں کا کہنا ہے کہ ہمارا احتجاج پرامن ہے۔ ہمیں کوئی جلدی نہیں۔ اپنا حق لے کر یہاں سے اٹھیں گے۔ دھرنے کے شرکا کھلے آسمان تلے موجود ہیں۔ریڈ زون میں جانے سے روکنے اور سکیورٹی کیلئے پولیس کی نفری بھی تعینات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں