اسلام آباد سے برٹش ایئر ویز کی پرواز 24 گھنٹے بعد لندن روانہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) انجن میں نقص کے باعث اسلام آباد واپس آنے والی برٹش ایئر ویز کی پرواز 24 گھنٹے بعد لندن کے لیے روانہ ہوگئی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق برٹش ایئر ویز پرواز بی اے 260 گزشتہ دوپہر 11بج کر 34 منٹ پر اسلام آباد سے لندن کے لیے روانہ ہوئی تھی لیکن اڑان کے 25 منٹ بعد سوات کے قریب پائلٹ نے بوئنگ 787 طیارے کے ایک انجن میں معمول سے زیادہ آواز محسوس کی۔ پائلٹ نے ٹریفک کنٹرول کو صورتحال سے آگاہ کیا اور ہدایت ملتے ہی طیارے کو اسلام آباد واپس لینڈ کروا دیا تھا۔ لینڈنگ سے قبل اضافی فیول ضائع کرنے کے لیے طیارے نے اسلام آباد کے اوپر کافی دیر تک نچلی پرواز کی تھی۔ پرواز بی اے 260 نے روانگی کے ٹھیک ڈیڑھ گھنٹے بعد1 بج کر 4 منٹ پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر باحفاظت ٹیکنیکل لینڈنگ کی تھی۔ اسلام آباد ایئر پورٹ پر انجینئرز نے طیارے کا معائنہ کرنے کے بعد نقص دور کردیا، پرواز بی اے 260 جمعہ کی دوپہر 12 بجے اسلام آباد سے لندن کے لیے روانہ ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں