صوبے کے تین اضلاع سے ڈینگی کے مزید 40 کیسز رپورٹ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان میں ڈینگی کے پھیلاﺅ کا سلسلہ جاری، صوبے کے تین اضلاع سے ڈینگی کے مزید 40 کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت بلوچستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز لسبیلہ سے 19، کیچ سے 16 اور گوادر سے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں ایک ہفتے کے دوران 173 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں مجموعی طور اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد بڑھ کر 3442 ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں