مریم نواز قانون میں تبدیلی کر کے ابو کی واپسی کی راہ ہموار کرنا چاہتی ہیں، عمران اسماعیل

اسلام آباد (انتخاب نیوز)سابق گورنر سندھ اور پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی خواہش ہے کہ ابو واپس آجائیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ مریم نواز قانون میں تبدیلی کر کے ابو کی واپسی کی راہ ہموار کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا ایون فیلڈ اپارٹمنٹ سے کوئی تعلق نہیں تو بتائیں یہ کس کا ہے، ایون فیلڈ اپارٹمنٹ میں خود رہ رہے ہیں اور کہتے ہیں ہمارے نہیں ہے۔عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ 30 سے 40 دن میں اس حکومت کو لپیٹ دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں